5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کے پھیپھڑوں میں خون جم گیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس …امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو پاؤں کے زخم سے ابھی چھٹکارا ملا نہیں تھا کہ وہ ایک نئی پریشانی میں مبتلا ہو گئیں،سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی پھیپھڑوں میں خون جم گیاتاہم آپریشن کے بعد وہ صحتمند ہورہی ہیں۔ دوہزار دس میں ومبلڈن ٹائٹل جیتنے کے بعد سرینا ولیمز جرمنی کے ایک ریسٹورینٹ میں زخمی ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے گزشتہ سال سے اب تک انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے، گزشتہ ہفتے وہ پھیپھڑوں کی تکلیف میں مبتلا ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں داخل کردیا گیا، چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ سرینا کے پھیپھڑوں میں خون جم گیاہے اور انہیں فوری سرجری کیلئے ایمرجنسی سینٹر میں داخل کرنا پڑے گا۔سرینا ولیمز کے ترجمان کے مطابق علاج کے بعد وہ اب کافی بہتر ہیں اور انہیں جلداسپتال سے گھرمنتقل کر دیا جائیگا۔