5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا سے ایک لاکھ 80ہزار افراد پڑوسی ممالک منتقل، ہزاروں سرحد پر جمع
جنگ نیوز -
طرابلس …لیبیا سے لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک لاکھ80ہزار افراد پڑوسی ممالک منتقل ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد سرحد پر جمع ہیں ۔ لیبیا کی متعدد بارڈر کراسنگز پر بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم ہے جو ملکی صورتحال سے پریشان اور خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی ترجمان میلیسا فلیمنگ کے مطابق لیبیا کی مشرقی سرحد سے تقریباً77 ہزار افراد مصر جاچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مصریوں کی ہے ۔ تقریباً اتنے ہی افراد مغربی سرحد سے تیونس میں داخل ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ تیس ہزار افراد بیرون ملک جانے کیلئے سرحد پر جمع ہیں۔میلیسا فلیمنگ کا کہنا ہے کہ لیبیائی فوج اس مفروضے کی بنیاد پر تیونسی اور مصری باشندوں کو نشانہ بناسکتی ہے کہ وہ لیبیا میں شورش پھیلانے میں ان کا اصل کردار ہے ۔