5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اعلیٰ عدالتوں میں ایڈہاک ازم کا خاتمہ ہونا چاہئے، وزیر قانون خیبر پختونخوا
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کے وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدالتوں میں ایڈہاک ازم کی پالیسی کا اب خاتمہ ہونا چاہئے۔ توسیع کی پالیسی ججز کے سروں پر لٹکتی تلوار رہے گی،وہ پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کر رہے تھے۔ ارشد عبداللہ نے اعلیٰ عدلیہ میں ایڈہاک ازم پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ توسیع کی پالیسی ججوں کے سروں پر لٹکتی تلوار رہے گی، اب کنفرمیشن کی طرف جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کو فارغ کئے جانے کے بعد ججوں کی کمی پیدا ہوگئی ہے،اس لئے نئے ججوں کی تقرری کیلئے فوری سفارش کی جائے۔ ارشد عبداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے دارالقضا قائم کرکے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ اب اعلیٰ عدلیہ بھی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے فوری طور پر بنچ بھیج دیا جائے۔