5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کو نوٹس
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ، اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین سے دو ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں۔ عدالت کے روبرو متین الحق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا کہ ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی خود کشیوں کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام میں خودکشیوں کی شرح اور بڑھے گی۔