5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر کینیڈا کیخلاف پہلے بیٹنگ
جنگ نیوز -
کولمبو… ورلڈ کپ 2011کے سلسلے میں آج دوسرا میچ گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جارہاہے۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں گرین شرٹس کے قائد شاہد آفریدی نے لگاتار تیسری بار ٹاس جیت کر ایک بار پھر بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ پاکستانی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب اختر کی جگہ وہاب ریاض کو لایا گیا ہے، جبکہ اسپنر عبدالرحمن کی کمی کو سعید اجمل سے پورا کیا جائے گا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور دوسری اننگز میں اسپنرز کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔ کینیڈین کپتان اشیش بگائی نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کو ہی ترجیح دیتا، جلد وکٹیں لے کر پاکستان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرینگے۔