تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

3نومبر ایمرجنسی:عدالت کی حکم عدولی کرنیوالے معافی مانگ لیں، اعتزاز

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینئر قانون دان بیرسٹراعتزاز احسن نے کہاہے کہ جس کسی نے بھی تین نومبر2007 کی ایمرجنسی کیخلاف عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی ، اسے معافی مانگ لینی چاہئے۔ان کاکہناہے کہ آئین کے تحت ، پارلیمانی پارٹی کی اکثریت جو بھی فیصلہ کریگی ، وہ اولین ہوگا۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیاسے بات چیت میں اعتزازاحسن کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کے تین نومبر کے حکم کی پیروی ضروری تھی۔ جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمید ڈوگر کی جانب سے پی سی او حلف اٹھانے پر بالآخر عدالت سے معافی مانگنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جو شخص اتنا گرجائے ، اس کی معافی قبول بھی کرلینی چاہئے ، پنجاب کی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سوالات پر اعتزازاحسن نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی اکثریت کا فیصلہ ہی اولین ہوگا، اکثریتی فیصلے سے کسی نے انحراف کیا تو اس کے خلاف پارلیمانی لیڈر ہی ریفرنس دائر کریگا اور انہیں یہ یقین بھی ہے کہ پارٹی چیئرمین آصف زرداری کی مرضی کے بغیر پارلیمانی پارٹی ، فیصلہ نہیں کرے گی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ کسی رکن کے خلاف ریفرنس کیلئے پارٹی سربراہ کو اختیار کی آئینی ترمیم کا نفاذ آئندہ الیکشن کے بعد ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.