تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور: 11زیرحراست افراد کی رہائی پر آئی ایس آئی کا تحریری موقف طلب

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائیکورٹ نے11زیر حراست افراد کی رہائی کیلئے دائر درخواستوں پر آئی ایس آئی کے سربراہ کا تحریری موقف طلب کرلیا ہے ۔زیر حراست افراد کے رشتے داروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی کے الزامات سے بری ہونیوالے گیارہ افراد کو گذشتہ سال29مئی کو اڈیالا جیل سے رہا کیا گیا تھا لیکن رہائی کے فوراً بعد خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا۔ درخواست گذاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دیکر رہائی کا حکم جاری کیا جائے ۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صغیر احمد نے سماعت کے دوران وفاق کے وکیل بابر علی کو ہدایت کی کہ اس معاملے میں آئی ایس آئی کے سربراہ کے تحریری کمنٹس حاصل کرکے17 مارچ کو عدالت میں پیش کئے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.