تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رحمن ملک پنجابی طالبان کے نام پرصوبائیت کو ہوا نہ دیں، شہبازشریف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے وفاقی وزیرشہبازبھٹی کے قتل کو پوری قوم کیلئے افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کو وارننگ دی ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کو صوبائیت پر تقسیم نہ کریں۔ ان کاکہناہے کہ اگر کراچی میں کوئی قتل ہو تو مارنے والوں کو کیا سندھی طالبان کہا جائیگا۔ شہبازشریف نے اسلام آباد میں مقتول شہبازبھٹی کی جماعت کے دفتر اور آنجہانی وزیر کی رہائش گاہ کا دورہ کیااور غمزدہ خاندان اور افراد سے تعزیتی ملاقاتیں کیں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ قتل کے واقعات پر سیاست نہ کی جائے، شہباز بھٹی قتل کیس کی تحقیقات میں صوبائی حکومت مکمل تعاون کریگی۔ شہبازشریف نے کہاکہ رحمان ملک نے پنجابی طالبان کی اصطلاح ، کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے استعمال کی جو غلط ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.