5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہبازبھٹی کے قتل پر 3روزہ سوگ ، قومی پرچم ایک دن کیلئے سرنگوں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت نے وفاقی وزیر شہبازبھٹی کے قتل پر تین روزہ سوگ اور قومی پرچم ایک دن کیلئے سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق ، شہباز بھٹی کے قتل پر تین روز تک سرکاری سطح پر سوگ منایا جائیگا،سوگ کی مناسبت سے کل ایک دن تمام سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔