5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
آئی سی سی کا لیبیا میں میں انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ
جنگ نیوز -
نیو یارک… بین الاقوامی فوجداری عدالت نے لیبیا میں انسانیت کے خلاف مبینہ طور پر ہونے والے جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔برطانوی اخبار’گارڈین‘ کے مطابق چیف پراسیکیوٹر ، لوئیس مورینو کا کہنا ہے کہ قذافی کی حکومت کے خلاف اس سلسلے میں کافی ثبوت ہے۔آج ہیگ میں آئی سی سی کا اعلان متوقع ہے کہ وہ لیبیا میں خونریز ی کی کارروائی کی مکمل تحقیقات شروع کرے۔ 2002 ء میں روم کے معاہدہ کے تحتعدالت کا یہ ایک اہم قدم ہوگا۔یہ پہلی بار ہے کہ امریکی حکومت نے کھل کر عدالت کی حمایت کی ہے ۔سوڈان میں دارفر کے بعد دوسری بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے یہ کیس شروع کیا گیا ۔عدالت سلامتی کونسل کو ابتدائی رپورٹ تیار کر نے کے لیے دو ماہ دے گی ۔اس کے بعد آئی سی سی کے جج گرفتاری کے وارنٹ جاری یا نہ جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔