تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور ہائیکورٹ:صدر کے دو عہدوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت ملتوی

جنگ نیوز -
لاہور ہائیکورٹ نے صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں اور اہلیت کے خلاف درخواستوں پر مزید کارروائی آٹھ مارچ تک ملتوی کر دی۔ درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں چار رکنی فل بنچ کر رہا ہے۔ پاکستان لائرز فورم کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیئے کہ صدر زرداری دنیا بھر میں مسٹر ٹین پرسنٹ کے طور پر مشہور ہیں عدالت اس حوالے سے میڈیا کی خبروں پر انحصار کر کے فیصلہ دے سکتی ہے۔ دوران سماعت ایک وکیل نے اے کے ڈوگر کا وکالت نامہ منسوخ کرنے کی درخواست دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ اے کے ڈوگر نے چند وکلا کا ایک فورم بنا رکھا ہے جسے وہ غیر آئینی اقدامات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.