5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور: نیٹوکو تیل سپلائی کرنیوالاٹینکربم سے اڑادیا گیا
جنگ نیوز -
پشاور…پشاورمیں نیٹوکو تیل سپلائی کرنیوالے آئل ٹینکر کوبم دھماکے سے اڑادیا گیا۔ دھماکے کے بعد قریبی مارکیٹ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئی ۔ واقعہ حیات آباد میں کارخانو مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ٹینکر میں نصف کلو گرام وزنی مقناطیسی ٹائم بم نصب کیا گیا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے سے آئل ٹینکرمیں آگ لگ گئی جس سے آس پاس کی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں نے آگ پر ایک گھنٹے کے بعد قابو پالیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے سے پانچ کیبن جل گئے۔