تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان کا کینیڈا کو جیت کے لئے185کا ہدف

جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستان کمزور حریف کینیڈا کیخلاف بمشکل185رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکا اور43ویں اوور میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پاکستانی کپتان شاہد خا ن آفریدی نے مسلسل تیسرا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی اننگ کی کشتی ابتدا میں ہی بھنور میں پھنستی چلی گئی اور چوتھے اورر میں16کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گر گئی جب محمد حفیظ11رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے، جبکہ دوسرے اوپنر احمد شہزاد بھی12رنز بنانے کے بعد42کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔تجربہ کار بیٹسمین یونس خان بھی6 اور کامران اکمل16رنز بنانے کے بعد ٹیم کو بھنور میں چھوڑ گئے تاہم عمر اکمل اور مصباح الحق کے درمیان پاکستان کی سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم ہو ئی جو 73رنز کی رہی لیکن دونوں بیٹسمینوں عمر اکمل48اور مصباح الحق37 بنانے کے بعد مزاحمت جا ری نہ رکھ سکی اور وکٹیں گر نے کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا کپتان شاہد آفریدی20،عبد الرزاق8،وہاب ریاض اور سعیداجمل صفر پر آؤٹ ہو گئے یوں پاکستان کی اننگز184رن زپر تمام ہو گئی۔کینیڈا کے ہر ویر بیدان سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے3 جبکہ جمی ہنسرا،رضوان چیمہ اوربالا جی راؤ نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ جیوسپر یہ میچ کولمبو کے پریما داسا کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست نشر کر رہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.