5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستانیوں کولیبیاسے نکالنے کیلئے7 خصوصی پروازیں بھیجنے کی تیاریاں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر دفاع کی ہدایت پرپی آئی اے نے لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے سات خصوصی پروازیں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ وزارت دفاع سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے نے7 پروازیں ، لیبیا بھیجنے کی تیاریاں کی ہیں ،یہ پروازیں لیبیا میں طرابلس، صہبا اور سائرت ایئرپورٹس جائینگی، جہاں سے وہ پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر آئیں گی۔وزارت دفاع نے پی آئی اے کے منصوبہ سے وزارت خارجہ کو بھی آگاہ کردیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ نے درخواست کی تو چارٹرڈ فلائٹس بھیجنے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔