تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کاکل بھی گاڑیاں بندرکھنے کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی جانب سے کراچی سمیت اندرون سندھ پبلک ٹرانسپورٹ کل بھی مکمل طور پر بند رہے گی۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ ارشاد بخاری کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف جاری احتجاج جمعہ بھی جاری رکھا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ناجائز ہے اور اس سے بسوں کے کرائے میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔دوسری جانب ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے کے باعث کراچی سمیت اندرون سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں تقریباً 25 ہزار بسیں اور منی بسیں کل بھی بند رہینگی۔ دریں اثناء کراچی میں آج ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث صنعتوں کی پیدواری لاگت 60 فیصد تک متاثر ہوئی۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری کے چیئرمین جوہر علی قندھاری نے جیونیوز کو بتایا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے جمعرات کو صنعتوں میں پیدواری عمل 60 فیصد تک متاثر ہوا ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کیچیئرمین عبدالوہاب لاکھانی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے خام مال فیکٹریوں تک نہیں پہنچ سکا ہے جس کی وجہ سے برآمدی آڈرز کی بروقت ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کو فوری طور پر اس کا نوٹس لے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.