تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیکورٹی نہ لینا شہباز بھٹی کی اپنی غلطی تھی،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر رحمان ملک آج میڈیا سے بات چیت کے دوران شہباز بھٹی کے قتل کے حوالے سے یہ کہتے رہے کہ یہ قتل سیکیورٹی کی ناکامی نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز بھٹی پر حملہ خود مقتول وزیر کی کوتاہی سے ہوا، اور اگر سیکیورٹی کی ناکامی ثابت ہوجاتی تو وہ استعفیٰ دے دیتے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ منسٹرز انکلیو میں گھر دینا بھی ان کی ذمہ داری نہیں۔ جبکہ شہباز بھٹی کو ایک بلٹ پروف گاڑی دی گئی تھی جو انھوں نے ناقص قرار دے کر واپس کردی تھی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز بھٹی قتل کیس میں کچھ شواہد ملے ہیں اور یقین ظاہر کیا کہ یہ کیس حل کرلیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے وفاقی کابینہ میں ایک سمری پیش کی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ جو وزیر بلٹ پروف گاڑی خرید سکتا ہے اسے یہ گاڑی درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.