تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور میں وفاقی وزیر شہباز بھٹی کیقتل کیخلاف احتجاجی مظاہرے

جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر شہبازبھٹی کے قتل کیخلاف مختلف دینی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجن میں اس قتل کی شدید مذمت کی گئی۔قومی یکجہتی کی بات کرنے والے مقتول وفاقی وزیر کے قتل پر مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے قتل کے خلاف لاہور کے علاقے گلشن راوی سے بابو صابوانٹرچینج تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔سنٹرل کرسچئن ایکشن کمیٹی اورکرسچئن ڈیموکریٹک الائنس کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب سے چیئرنگ کراس تک نکالی جانے والی ریلی کے شرکا نے اعلان کیا کہ جمعے کو دبئی چوک صدر میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، اور اگر شہباز بھٹی کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو 15 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائے گا۔پریس کلب کے باہر ہی منہاج القرآن نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہباز بھٹی کا قتل دہشت گردوں کی مذموم کاروائی ہے، انہوں نے24 گھنٹیمیں ملزموں کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا۔ لاہورمیں پیپلز پارٹی کے صوبائی دفتر میں وفاقی وزیر شہباز بھٹی کییاد میں ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ قتل ایک سوچ کا قتل ہے جس کی ابتدا ء بے نظیر بھٹو کے قتل سے ہوئی۔لیکن پیپلز پارٹی اس سوچ کو مرنے نہیں دے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.