5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیو ایم میر پور خاص زون شعبہ خواتین کے تحت محفل میلاد کا انعقاد
جنگ نیوز -
میرپور خاص…متحدہ قومی موومنٹ میر پور خاص زون شعبہ خواتین کے تحت گزشتہ روز عید میلا النی ﷺ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا جس میں سندھ سے تعلق رکھنے والی خواتین نعت خواں نے روح پر ور محفل میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ ہیر سوہو ، اندورن سندھ تنظیمی کمیٹی کی اراکین محترمہ زاہدہ ،محترمہ عائشہ آفتاب کے علاوہ میر پور خاص زون شعبہ خواتین کی انچارج فوزیہ ناصر ،و اراکین کمیٹی سمیت مختلف گرلز اسکول کی اساتذہ کرا م اورطالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔بعدازاں محفل میلاد کے اختتام پر ملک کی بقاء و سلا متی سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔