تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت ، گاڑی کھائی میں جا گری ،34 باراتی ہلاک

جنگ نیوز -
شملہ…بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں باراتیوں سے بھری گاڑی نالے میں گرنے سے34 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حکام کے مطابق حادثہ ضلع چمبا میں شیخ پور گاؤں کے قریب ہوا ۔ باراتی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے ۔ پہاڑی راستے پر سفر کے دوران کے باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں تیس افراد موقع پر ہلاک ہوگئے اور چار بچوں نے اسپتال میں جاکر دم توڑ دیا ۔ حکام کے مطابق گاڑی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے ۔ اسی علاقے میں ایسے ہی ایک اور حادثے میں مزید سات افراد ہلاک ہوگئے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.