5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چلی میں نوجوان کامنفرد راستوں پر سائیکلنگ کا دلچسپ مظاہرہ
جنگ نیوز -
سانتیا گو…عام طور پرسائیکل کو ہموار راستوں پر چلا یا جا تا ہے لیکن چلی کے ایک نو جوان نے منفر د راستوں پر سائیکلنگ کا انوکھامظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔اس نوجوان نے سڑک کے کنارے فٹ پاتھ اور سیڑھیوں پر تیز رفتاری سے سائیکل چلائی اور مختلف رکاوٹوں کو بغیر کسی مشکل کے مہارت سے عبور کیا جس کے دوران یہ سارا سفر نوجوان کے ہیلمٹ پر لگے کیمرے سے ریکارڈ ہوتا رہا۔