تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں برفباری اورسردی کی شدت میں اضافہ

جنگ نیوز -
مری…ملک کے شمالی و بالائی علاقوں میں تین روز سے جاری بارش اوربرفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ملکہ کوہسار مری میں دوپہر سے شروع ہونے والی برف باری جاری ہے اور اب تک ڈیڑھ فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے،ایبٹ آباد میں بھی شام کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جبکہ گلیات میں وقفے وقفے سے برف باری اور ژالہ باری جاری ہے۔وادی سوات سمیت، مانسہرہ، بٹگرام، پٹن ، گلگت بلتستان اور استورمیں بھی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری جاری ہے،مظفرآباد اورمیرپورسمیت آزادکشمیر کے بیشترعلاقوں میں بھی بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے،شمالی بلوچستان کے مختلف پہاڑی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جبکہ گوادرمیں بھی دوپہر تک موسلا دھار بارش ہوتی رہی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.