تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وینزویلاکی لیبیا کے بحران کوحل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

جنگ نیوز -
کراکس ... وینزویلاکے صدرہیوگوشاویزنے لیبیا کے بحران کوحل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے جسے باغیوں نے مستردکردیا ۔وینزویلاکے وزیراطلاعات اینڈریس آئزاررا نے غیرملکی خبررساں ایجنسی کوبتایاکہ صدرہیوگوشاویزنے ثالثی کی پیشکش لیبیا کے رہنما معمرقذافی سے ٹیلے فون پرگفت گومیں کی۔انھوں نے تصدیق کی معمرقذافی نے مصالحت کے لیے ثالثی کی پیشکش میں دلچسپی ظاہرکی ہے جبکہ عرب لیگ بھی اس پرغورکررہی ہے۔ادھرلیبیامیں اپوزیشن کی قومی کونسل اورمغربی ملکوں نے اس آفرکومستردکردیا ہے۔اپوزیشن رہنما مصطفیٰ غیریانی نے واضح کیا کہ اب بہت دیرہوچکی ہے۔شہریوں کابہت خون بہہ چکا۔مصالحت کاوقت نکل چکاہے۔عرب لیگ کے ذرائع کے مطابق وینزویلاکی پیشکش کاجائزہ لیاجارہاہے تاہم ابھی اسے مسترد یا قبول کرنے کافیصلہ نہیں ہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.