تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اوباما کی ویڈیوکانفرنس کے ذریعے حامد کرزئی سے رابطہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی صدرباراک اوباما نے افغان صدرحامد کرزئی سے ویڈیو ٹیلے کانفرنس کے ذریعے گفت گواوران سے اتحادی فوج کے فضائی حملے میں افغان شہریوں کی ہلاکت پراظہارافسوس کیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدرباراک اوباما نے صدرافغان کرزئی سے ویڈیوٹیلے کانفرنس کے ذریعے ایک گھنٹے تک افغانستان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔دوران گفت گوامریکی صدرنے اپنے افغان ہم منصب سے صوبہ کنڑمیں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں نوبے گناہ افغان شہریوں کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا۔وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ صدر اوباما نے اس افسوسناک واقعے کاسنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔افغان صدرحامدکرزئی کاکہنا تھا کہ حملے میں بچوں سمیت نوعام شہری مارے گئے ہیں۔ایسے واقعات سے طالبان عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.