تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا میں حالات خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہے ہیں

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا میں حالات خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔امریکی صدرنے معمرقذافی سے فوری اقتدارچھوڑنے کامطالبہ کردیا جبکہ وینزویلاکے صدرنے بحران کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے جسے باغیوں نے مستردکردیاہے۔لیبیا کے علاقوں اجدابیا اوربریجا پر فوج کی بمباری کے بعد مختلف قبائلی علاقوں سے رضاکارباغیوں کی مدد کو پہنچ رہے ہیں۔اسلحہ سے لیس رضاکارسرکاری فوج سے لڑنے کے لیے تیارہیں ۔ایک برطانوی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے کہا کہ بریجاکی بندرگاہ پربمباری کامقصدباغیوں کوڈراکروہاں سے بھگانا تھا۔بمباری کے مقام سے بریجا شہرکوسوں دورہے۔ان کا کہناتھا باغی تیل اورگیس کے ذخائرپرقبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ذخائر کومحفوظ بنایاجائے گا کیونکہ ساٹھ لاکھ افرادکامستقبل تیل کی برآمدات سے وابستہ ہے انھیں باغیوں کے کنٹرول میں جانے نہیں دیا جائے گا اس پرپورے لیبیا کے عوام کاحق ہے۔دوسری جانب امریکی صدرباراک اوباما نے ایک بارپھرکہا ہے کہ معمرقذافی حکمرانی کاحق کھوچکے ہیں انھیں فوری طورپراقتدارچھوڑدینا چاہئے۔جبکہ وینزویلاصدرہیوگوشاویزنے لیبیا کابحران حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیش کش کی ہے انھوں نے قذافی سے ٹیلے فون پرگفت گومیں کہا کہ وہ لیبیا کی حکومت اورباغیوں کے درمیان مصالحت کرانے کے لیے تیارہیں ۔غیرملکی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق قذافی نے ہیوکوشاویزکی تجویزکوسراہا ہے لیکن ان کے بیٹے سیف الاسلام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ غیرملکی ثالثی کی ضرورت نہیں بحران سے خود نمٹیں گے۔ عرب لیگ بھی وینزویلاکے صدرکی پیشکش پرغورکررہی ہے۔ادھرلیبیامیں اپوزیشن کی قومی کونسل اورمغربی ملکوں نے اس آفرکومستردکردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.