5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس سے رابطے میں رہنے والے41 افراد سے تفتیش جاری
جنگ نیوز -
ریمنڈ ڈیوس سے رابطے میں رہنے والے41 افراد سے تفتیش جاری
لاہور…لاہور کے علاقے مزنگ چونگی میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کرنیوالے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس سے رابطے میں رہنے والے41 افراد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے موبائل فون سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق ریمنڈ ڈیوس سے21 افراد مسلسل جبکہ23 افراد وقفے وقفے سے رابطے میں رہتے تھے ۔ ان افراد کا ڈیٹا حاصل کر کے ان کا سراغ لگایا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔