تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:پولیس اہلکاراورسیاسی کارکن سمیت پانچ افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی:پولیس اہلکاراورسیاسی کارکن سمیت پانچ افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار اورسیاسی جماعت کے کارکن سمیت5 افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے 45 سالہ سید وقار حسین جاں بحق ہوگیا۔ شارع فیصل تھانے کی حدود اور گلستان جوہر میں واقع گلشن کمپلیکس کے قریب سیاسی جماعت کے کارکن ممتاز حسین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔مقتول کیخلاف 1995 میں ایک شخص کو قتل کرنیکا مقدمہ تھانہ کھوکھرا پار میں درج ہے،،لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے45 سالہ جاں محمد کو ہلاک کردیا،پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے،اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں قطر اسپتال کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے۔ سپاہی محمد سلیم اورنگی ٹاؤن تھانے میں تعینات تھا،جبکہ ہلاک ہونے والادوسرا شخص اس کا دوست فیصل تھا،پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ۔ شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.