تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ضلع صوابی،پولیس مقابلے میں دوڈاکو ہلاک

جنگ نیوز -
ضلع صوابی،پولیس مقابلے میں دوڈاکو ہلاک

صوابی …ضلع صوابی میں پولیس مقابلے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث دو ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق تھانہ چھوٹا لاہور کے علاقے جگن ناتھ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ اس دوران دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔۔ پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پرہی ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرارہوگئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکواغوابرائے تاوان سمیت دیگرسنگین جرائم میں مطلوب تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.