5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
یمن،صدرصالح کی حمایت اورمخالفت میں خواتین کے مظاہرے
جنگ نیوز -
صنعاء… یمن میں خواتین بھی میدان میں کود پڑیں۔صدرعلی عبد اللہ صالح کی حمایت اورمخالفت میں خواتین نے مظاہرے کیے۔عدن میں خواتین نے صدر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرے کی شرکاصدرصالح سے مستعفی ہونے اوربے گناہ مظاہرین کوقتل کرنے والوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کامطالبہ کررہی تھیں۔دوسری طرف دارالحکومت صنعامیں صدرصالح کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ریلی کی شرکا نے صدرکے حق میں نعرے لگائے اور اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرنے کامطالبہ کیا۔