تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:گوالمنڈی میں گیس لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، آج علاقے کے رہائشی تنگ آ کر گھروں سے نکل آئے اور گیس بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔گوالمنڈی کے رہائشی بڑی تعداد میں پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے۔ انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر گیس بحالی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جس سے شملہ پہاڑی کے ارد گرد ٹریفک بری طرح جام ہو گیا۔ مظاہرین نے سوئی گیس حکام کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گیس بندش کی وجہ سے گھروں میں کھانا بنانا مشکل ہو گیا ہے۔ مظاہرین نے گیس لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.