5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹماٹر کچا کھائیں یا کھانوں میں استعمال کریں ہرطرح سے مفید ہے
جنگ نیوز -
نیویارک…پھلوں اورسبزیوں کے فوائد لاتعداد ہیں اور ان دونوں کی خصوصیات رکھنے والے ٹماٹر کے کیا ہی کہنے ۔ ٹماٹر کھانوں کومزے دار بنانے کیلئے استعمال کریں یا ایسے ہی کھائیں ، دونوں طرح سے مفید ہے۔ٹماٹر حیاتین جیم اور فولاد سے بھرپور ہوتا ہے ۔ ٹماٹر کھانے سے خطرناک بیماریوں کے خلاف مدافعت بڑھتی ہے اور پکانے کے بعد تو اسکی خصوصیات اور زیادہ بڑھ جاتی ہیں۔ ٹماٹر کھانے سے کینسر خصوصاً مثانے کے سرطان سوزش ، سوجن ، خون جمنے ، ہڈیوں کی کمزوری اور دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ امریکی ریاست ٰالی نوائے کے نیشنل سینٹر آف فوڈ اینڈ سیفٹی کی تحقیق کے مطابق خالی ٹماٹر کھانے کے بجائے اسے مختلف پکوانوں میں شامل کر کے کھانا صحت کے لئے زیادہ بہتر ہے۔