تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا: 492افراد کا ہاتھ میں چھتریاں تھام کر ڈانس کا عالمی ریکارڈ

جنگ نیوز -
آسٹن…سی ایم ڈی… اب ورلڈ ریکارڈ بنا نے کے لئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ اب جھومتے ،ناچتے اور گاتے بھی ریکارڈزبن جا تے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں 492افراد نے ہاتھ میں چھتریاں تھام کر ڈانس کیا اور دنیا کی سب سے بڑی Umbrella Danceپارٹی کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔رات کے اندھیرے میں روشنیوں سے جگمگاتی سڑک لوگوں کے ایک ہجوم سے بھری ہو ئی تھی اور ہر فرد منفرد انداز میں سجی چھتر ی تھامے خوشی سے جھوم رہا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں322افراد نے Umbrella Danceکا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے492امریکیوں نے توڑ کر ما ضی کا حصہ بنادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.