5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نادراکی کارستانی: 25سالہ نوجوان 77سالہ بوڑھا بنادیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں نادرا کی کارستانیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسلام آباد میں بھی نادرا نے ایک نوجوان کی عمر کو ایسے پَر لگائے کہ وہ لمحوں میں جوان سے بوڑھا ہوگیا۔ راولپنڈی خیابان سرسید کے رہنے والے جابررحمن کی عمر ابھی25 سال ہے لیکن اسے پتہ نہیں تھا کہ شناختی کارڈ ملتے ہی وہ بوڑھا ہوجائیگا ۔ نادرا کے عملے کی غلطی سے شناختی کارڈ میں اس کی عمر77 سال درج کردی گئی ہے جس کی وجہ سے اسے سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ نادرا کے نمبر گیم میں پھنسے جابر رحمن کو نوکری کے حصول میں بھی مشکلات درپیش ہیں ، جہاں جاتا ہے یہی جواب ملتا ہے کہ ستتر سال کی عمر میں اُسے کام کی نہیں آرام کی ضرورت ہے۔