تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جولین اسانج کی سوئیڈن کے حوالے کئے جانے کے خلاف اپیل

جنگ نیوز -
لندن…وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے خود کو سوئیڈن کے حوالے کرنے سے متعلق برطانوی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی ہے ۔لندن میں عدالت کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ جولین اسانج کی جانب سے سوئیڈن حوالگی کے فیصلے کیخلاف درخواست موصول ہوگئی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ درخواست کی سماعت کیلئے فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ۔ لندن میں بیلمارش کی عدالت نے گزشتہ ہفتے فیصلہ سنایا تھا کہ خواتین کیساتھ زیادتی کے الزامات میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو سوئیڈن کے حوالے کیا جاسکتا ہے ۔ عدالت کے جج نے ان دلائل کو مسترد کردیا تھا کہ سوئیڈن میں جولین اسانج کیخلاف منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا جائے گا ۔ جولین اسانج کے وکلا نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ جولین سانج کو سوئیڈن حوالے کرنے کا مطلب ان کے موت کے پروانے پر دستخط کرنا ہے کیونکہ سوئیڈن حکومت امریکی انتظامیہ کے مانگنے پر اسانج کو واشنگٹن کے حوالے کردیگی جہاں ان پر جاسوسی کے سنگین الزامات لگاکر سزائے موت دی جاسکتی ہے ۔ امریکی دفتر خارجہ پہلے ہی بیان دے چکا ہے کہ جولین اسانج کو سوئیڈن حوالے کرنے کا معاملہ ، برطانیہ اور سوئیڈن کا ہے اس سے امریکا کا کوئی لینا دینا نہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.