5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوشہرہ میں دھماکا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
جنگ نیوز -
نوشہرہ… نوشہرہ میں زوردار دھماکا ہوا ہے، ابتدائی اطلاعا ت کے مطابق دھماکا اکبر پورہ اخوند پنجی بابا کے علاقے میں ہواہے،بعض اطلاعات کے مطابق دھماکا مسجد میں ہواہے۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، امدادی ٹیموں کو جائے وقوع کی جانب روانہ کردیاگیا ہے۔