تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نوشہرہ : اکبر پورہ کی مسجد میں دھماکا، 10افراد شہید

جنگ نیوز -
نوشہرہ…خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں اخوند پنجو باباکے مزار میں واقع مسجد میں دھماکے سے 10افرادشہید ہوگئے ہیں جبکہ خواتین اور بچوں سمیت دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکبر پورہ میں واقع اخوند پنجو بابا کے مزار میں واقع اکبر پورہ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لنگر تقسیم کیا جارہا تھا کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کونوشہرہ کے مقامی اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ ان اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس حکام نے 10افراد کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.