5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ : 68کلوگرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ تیار کر لیا گیا
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 68کلوگرام وزنی دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ (Teabag)تیار کر لیا گیاہے۔ہاتھ کی شکل والا یہ ٹی بیگ6فٹ لمبااور 4فٹ چوڑا ہے جس کا عملی مظاہرہ ایک ٹی وی شو کے دوران پیش کیا گیا۔اس سے قبل بر طانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا 132پونڈوزنی ٹی بیگ تیارکر کے عالمی ریکارد قائم کیا تھا جسے امریکہ نے پیچھے چھوڑ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے شامل کر والیا ہے۔