تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

’کولڈڈرنک کمپنی میں سرمایہ کاری پر قذافی کے بیٹوں میں لڑائی ہوگئی‘

جنگ نیوز -
کراچی…لیبیا پر بیالیس برس سے حکمرانی کرنیوالے کرنل معمر قذافی کے اہل خانہ میں کئی معاملات پر تنازعات تو منظر عام پر آئے ہی ، وکی لیکس نے غیرملکی کولڈ ڈرنک کمپنی کی لیبیا میں سرمایہ کاری کے دوران قذافی کے بیٹوں میں لڑائی کا بھی انکشاف کردیا ۔دو ہزار پانچ اور چھ میں طرابلس سے واشنگٹن بھیجے گئے امریکی سفیر کے مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جب غیرملکی کوکا کولا کمپنی نے لیبیا میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تو مقامی کوکا کولا کمپنی کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے معتصم القذافی اور سعدی القذافی آمنے سامنے آگئے ۔ نوبت یہاں تک آپہنچی کہ دونوں بھائیوں کے حامی ایک دوسرے پر بندوقیں تان کر کھڑے ہوگئے ۔ مراسلے کے مطابق اس لڑائی میں قذافی کے ایک کزن کو مخالفین نے کار کے ٹرنک میں ڈال دیا جبکہ ایک مزدور زخمی بھی ہوا ۔ بالآخر قذافی کی بیٹی عائشہ نے دونوں بھائیوں کے درمیان صلح کرائی تو معاملہ ٹھنڈا ہوا ۔ مراسلے کے مطابق اس جھگڑے کے بعد مقامی کوکا کولا کمپنی کا پلانٹ کئی ماہ تک بند پڑا رہا ۔ ایٹمی پروگرام کی خاتمے تک لیبیا پر پابندیوں کی وجہ سے غیرملکی کوکا کولا کمپنی نے طرابلس کا رخ نہیں کیا تھا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.