تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ: ویسٹ انڈین بولرز نے بنگلا دیشی بیٹنگ58رنز پر سمیٹ دی

جنگ نیوز -
ڈھاکا…ورلڈ کپ کرکٹ میں آج بنگلا دیش کا بہت ہی برا دن رہا، ویسٹ انڈین بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے19ویں اوور میں بنگلا دیشی بیٹنگ 58رنز پر سمیٹ دی۔ میر پور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ماضی میں کالی آندھی کہلائی جانے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے بولرز نے بنگلا دیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑاد یئے اور پوری ٹیم 18.5اوورز میں صرف 58رنز بناکر ڈھیر ہوگئی ۔جنید صدیق(25) اور محمداشرافل(11) کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔کیماروچ نے 3، سلیمان بین4 اور کپتان ڈیرن سیمی نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.