5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہباز بھٹی کے قاتلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا،وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آنجہانی وزیر شہباز بھٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔ وزیراعظم نے آج اسلام آباد کے فاطمہ چرچ میں شہباز بھٹی کیلئے ہونے والی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر خطاب بھی کیا ۔ انہوں نے مقتول وزیر اقلیتی امور کی غیر مسلموں کی فلاح و بہبود کیلئے کوششوں کو خراج عقیدتپیش کیا اور اقلیتی برادری کی ترقی کی خاطر حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ شہباز بھٹی ، پاکستان کے سفیر تھے اور ان کے قتل سے پیپلز پارٹی ، ایک جیالے اور قابل قدر رہنما سے بھی محروم ہوگئی ہے۔