5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قومی اسمبلی : حکومتی و اپوزیشن ارکان کا رحمن ملک کے استعفے کا مطالبہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیراقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل پرقومی اسمبلی میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی اور اپوزیشن ارکان نے وزیر داخلہ رحمان ملک کے استعفے کامطالبہ کردیاہے،،مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھٹی کے قتل کا تحفظ ناموس رسالت سے تعلق نہیں ہے ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن کاکہناتھاکہ سلمان تاثیر اور شہباز بھٹی کے قتل اور حامدسعیدکاظمی پر حملہ میں ملوث کسی کا بھی احتساب نہیں کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے جمشید دستی نے کہا کہ شہباز بھٹی کے قتل پر ناکامی کا اعتراف کرکے وزیرداخلہ استعفا دے دیں۔ مسلم لیگ نون کے برجیس طاہر نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیر داخلہ نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ تمام اسمبلی ارکان قتل ہو جائیں تو بھی وہ استعفا نہیں دیں گے۔ مسلم لیگ ق کے فیصل صالح حیات نے کہا کہ وہ رحمان ملک کو برادرانہ مشورہ دیتے ہیں کہ وزارت چھوڑ دیں اور ایسا وزیرداخلہ بنایا جائے جس نے عوام سے ووٹ لینا ہوں۔