تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کالعدم،6ججوں کو ایک سال توسیع دینے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے ہائی کورٹس کے ججز کی نامزدگی مستردکئے جانے پر پارلے مانی کمیٹی کی سفارشات مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر چھ ججز کو ایک برس توسیع دینے کاحکم دیاہے۔ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ، بنچ جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس طارق پرویز شامل تھا۔پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں میں سے4 ، سندھ ہائی کورٹ کے ایسے ججز میں2 ججوں کو توسیع سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی سفارش کو مسترد کیا تھا۔ ان ججز میں لاہور ہائی کورٹ کے ججوں میں یاور علی خان، مظاہر علی اکبر نقوی، فرخ عرفان خان، مامون رشید شامل جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے ججوں میں محمد تسنیم اور سلمان حامد شامل ہیں ۔ آج درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان نے جوابی دلائل مکمل کئے ۔ عدالت کے مختصرفیصلے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات مسترد کردی گئی ہیں اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام چھ ججوں کو ایک برس توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.