5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بلوچستان میں تاریخی سبی میلے کا دوسرا روز،عوام کی بھرپور دلچسپی
جنگ نیوز -
سبی …بلوچستان میں تاریخی سبی میلے کا آج دوسرا روز ہے ۔ تفریحی پروگراموں کے ساتھ مویشیوں کی خرید و فروخت بھی جاری ہے ۔سبی میلہ مویشیوں کی خریدوفروخت کیلئے سب سے بڑا میلہ ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں ۔ آج دوسرے روز منڈی مویشیاں میں تقریباً پندرہ ہزار جانور لائے گئے ہیں ۔ میلے میں زرعی اسٹالز ، بلوچ ثقافتی اشیا اور بلوچستان میں پائے جانے والے جانوروں کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں ۔ سبی میلے کے دوسرے دن خواتین اور بچوں کے لئے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں چلڈرن اکیڈمی شو منعقد کیا جائے گا جبکہ سبی اسٹیڈم میں ہارس اینڈ کیٹل شو ہوگا ۔ اس کے علاوہ صنعتی و زرعی نمائش میں بھی لوگ بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں ۔ سبی میلے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔