5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی میں ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ٹرانسپورٹ اتحادنے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا۔گورنرہاؤس کراچی میں گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فی الحال کرایوں میں اضافہ نہیں کیاجارہا،ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کوملاقات میں اپنے مسائل سے آگاہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کی یقین دہانی کرانے کے بعدہڑتال ختم کی جو غیرمشروط ختم کی گئی ہے،اس موقع پر انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ا