5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور: طلبہ کا پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کیخلاف انوکھا احتجاج
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں طالب علموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کا انوکھا انداز اپنایااور گدھا گاڑیوں پر سواری کر کے غم و غصہ کا اظہار کیا۔مظاہرین طالب علم پشاور کے علاقہ ہشت نگری میں اکٹھے ہوئے، جہاں وہ گدھا گاڑیوں پر سوار ہوئے۔ طالب علموں نے گدھا گاڑی مارچ پشاور پریس کلب کی عمارت تک کی۔ گدھا گاڑیوں پر سوار طالب علموں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مارچ کے اختتام پر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ گدھا گاڑیوں پر سوار طالب علموں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔