تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی،پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف سنی تحریک کا احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی…پیٹرولیم مصنوعات کیقیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی میں سنی تحریک کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیااورگاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے آگے گدھے باندھے۔ سنی تحریک کے کارکنوں نے کراچی کے علاقے نمائش میں سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید نعرے لگائے۔مظاہرین نے احتجاجاً گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے آگے گدھے باندھے، موٹر سائیکلوں کو روڈ پر لٹا کرحکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے میں سے50فیصد کمی سے غریب عوا م کا کوئی بھلا نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.