تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شہباز بھٹی کی آخری رسومات میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی شرکت

جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اور مسیحی رہنما شہباز بھٹی کی آخری رسومات فیصل آباد میں مقتول کے آبائی گاؤں خوش پور میں ادا کردی گئی اور انہیں خوش پور کے مسیحی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ مقتول کی آخری رسومات میں متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرعبد الحسیب، حق پرست ارکان قومی وسیم اختر ، منوہر لال ،ارکا سندھ اسمبلی رشید خان ، عارف مسیح ، ایم کیوایم فیصل آباد زون کے زونل انچارج چوہدری منور حفیظ واراکین اور ایم کیوایم خوش پور کے مقامی ذمہ دارا ن و کارکنان نے شرکت کی ۔انہوں نے مقتول کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور مقتول کے سوگواران سے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.