5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سندھ اسمبلی،شہبازبھٹی کے قتل پرمذمت،خراج عقیدت کی متفقہ قرارداد
جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اسمبلی میں آنجہانی وفاقی وزیربرائے اقلیتی امورشہباز بھٹی کے قتل پرمذمت کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔سندھ اسمبلی میں شہباز بھٹی کے قتل پرپانچ منٹ کی خاموشی جبکہ پیر آف رانی پور پیرعبدالقادر شاہ جیلانی کے لئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔حکومتی ارکان نے تقاریر میں کہاکہ دو فیصدانتہاپسند پاکستانیوں پراپنی سوچ مسلط کرناچاہتے ہیں۔ اپوزیشن رکن شہریار مہر نے کہاکہ شہباز بھٹی کوجان کاخطرہ تھالیکن حکومت انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکی۔ایوان میں ایم کیوایم کے رکن عبدالمعیدصدیقی نے کہا کہ اتحادیوں کی کاوشوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے،ٹرانسپورٹرز بھی ہڑتال واپس لے لیں۔دیگر کارروائی کے بعد اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیاگیا ۔