5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بینک الفلاح اور شیل پاکستان کا مالیاتی نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی…بینک الفلاح اور شیل پاکستان نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری بینک الفلاح کے مالیاتی نتائج کے مطابق بینک کو31 دسمبر2010 کے اختتام پر96 کروڑ روپے کا خالص منافع ہو ا وراس کی فی حصص آمدنی 72 پیسے رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں بینک کو89 کروڑ روپے کا خالص منافع ہواتھا اوراس کی فی حصص آمدنی 71 پیسے رہی تھی۔ اسی عرصے کے دوران شیل پاکستان کو ایک ارب61 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اوراس کی فی حصص آمدنی 23 روپے 59 پیسے رہی۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں کمپنی کو دو ارب56 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا اوراس کی فی حصص آمدنی 37 روپے 42 پیسے رہی تھی۔ شیل پاکستان نے اپنے شئیرز ہولڈرز کو 80 فیصد نقد منافع دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔