5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عالمی بینک کے تعاون سے قائم انٹرنیشنل اسٹیل میں پیداوار کا آغاز
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی کی شراکت داری سے قائم ہونے والی انٹر نیشنل اسٹیل میں پیداوار کا آغاز ہوگیا ہے اور رواں ماہ کے آخر تک حصص کی اولین عوامی فروخت کی جائے گی۔ کراچی میں میڈیا بریفنگ میں انٹر نیشنل اسٹیل کے مینجنگ ڈائریکٹر توفیق چنائے نے بتایا کہ کارخانے پر آٹھ ارب 70 کروڑ روپے کے اخراجات آئے ہیں ۔ انٹر نیشنل اسٹیل کی تعمیر کے لئے بینکوں سے لیا گیا قرض اتارنے کے لئے کمپنی کے 45 فی صد حصص کی فروخت کئے جائیں گے، جس میں سے 10 فی صد عالمی بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی اور 10 فی صد سوموٹو کارپوریشن کو فروخت کردیئے گئے ہیں جبکہ 25 فی صد حصص عوام کو فروخت کیئے جائیں گے۔توفیق چنائے نے بتایا کہ انٹر نیشنل اسٹیل میں لوہے کے کوائل درآمد کیئے جائیں گے اور سالانہ 10 لاکھ ٹن کولڈ رول اورڈیڑھ لاکھ ٹن گیلوانائزڈ شیٹس تیار کی جائیں گی، جوکہ مقامی ضرورت پوری کرنے کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی فروخت کی جائیں گی۔