5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سیلاب سے متاثرہ ڈیموں پشتوں کی تعمیر مئی تک کرلی جائیگی،وزیراعلیٰ سندھ
جنگ نیوز -
کراچی… وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہناہے کہ سیلاب سے متاثرہ ڈیموں اور پشتوں کی تعمیر و مرمت مون سون سیزن سے قبل مئی میں مکمل کرلی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں فنکشنل لیگ کے رہ نما پیر نورمحمد شاہ جیلانی اور حسن علی سندرانی اور اسفند یار ڈومکی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کہ وہ پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،صوبائی کابینہ کی رائٹ سائزنگ کے سوال پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نا رائٹ نہ لیفٹ بلکہ سیدھی چل رہی ہے ۔